E.M.A.M
سنن ابوداؤد کتاب: نماز کا بیان باب: دعا کا بیان حدیث نمبر: 1479 ترجمہ: نعمان بن بشیر ؓ کہتے ہیں کہ نبی اکرم ﷺ نے فرمایا: دعا عبادت ہے ١ ؎، تمہارا رب فرماتا ہے: مجھ سے دعا کرو، میں تمہاری دعا قبول کروں گا (سورۃ غافر: ٦٠) وضاحت: ١ ؎: دعا جب عبادت ہے تو غیر اللہ سے دعا کرنا شرک ہوگا، کیونکہ عبادت و بندگی کی جملہ قسمیں اللہ ہی کو زیب دیتی ہیں۔ صحیح بخاری حدیث نمبر: 3461 ترجمہ: عبداللہ بن عمر ؓ نے بیان کیا کہ نبی کریم ﷺ نے فرمایا میرا پیغام لوگوں کو پہنچاؤ! اگرچہ ایک ہی آیت ہو اور بنی اسرائیل کے واقعات تم بیان کرسکتے ہو، ان میں کوئی حرج نہیں اور جس نے مجھ پر قصداً جھوٹ باندھا تو اسے اپنے جہنم کے ٹھکانے کے لیے تیار رہنا چاہیے۔
 
             
                                             
                                             
                                             
                                             
                                             
                                             
                                             
                                             
                                             
                                     
                                     
                                     
                                     
                                     
                                     
                                     
                                     
                                     
                                     
                                     
                                     
                                     
                                    